شکیرا اور جیرارڈ نے علیحدگی کی تصدیق کردی
نیویارک (آئی این پی) فٹبال اور موسیقی کی دنیا کے نامور اسٹارز ہسپانوی فٹبالر جیرارڈ پیک اور کولمبیئن گلوکارہ شکیرا نے علیحدگی کی تصدیق کردی۔ خیال رہے کہ دونوں سے متعلق بتایا جارہا تھا کہ جیرارڈ کی جانب سے مبینہ طور پر دھوکا دیے جانے کے بعد شکیرا جلد ان سے علیحدگی کا اعلان کردیں گی۔ تاہم اب دونوں کی پی آر ایجنسی نے ایک بیان کے ذریعے تصدیق کی ہے کہ جیرارڈ اور شکیرا میں علیحدگی ہوگئی ہے۔
پی آر ایجنسی نے دونوں کا مشترکہ بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ "ہمیں یہ بتاتے ہوئے پشیمانی ہو رہی ہے کہ آج ہم علیحدہ ہو رہے ہیں۔"
ساتھ میں انہوں نے اپنے بچوں کے حوالے سے مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ "بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے، جو ہماری اولین ترجیح ہیں، ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ ان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے"خیال رہے کہ شکیرا اور جیرارڈ پیک 12 سال ایک ساتھ رہے۔