عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ کے اطراف غیر معمولی سکیورٹی انتظامات ، خیبرپختونخوا   پولیس بھی موجود

عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ کے اطراف غیر معمولی سکیورٹی انتظامات ، ...
عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ کے اطراف غیر معمولی سکیورٹی انتظامات ، خیبرپختونخوا   پولیس بھی موجود

  

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ کے اطراف غیر معمولی  سکیورٹی انتظامات  ہیں ، خیبرپختونخوا پولیس بھی عمران خان کے گھر کے باہر موجود ہے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ کے اطراف غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ،  سیف سٹی اسلام آباد کی گاڑی عمران خان کی رہائش گاہ کی  انٹری پوائنٹ پر موجود ہے ،   رینجرز کی گاڑیاں بھی عمران کا کی رہائش گاہ کی انٹری پوائنٹ پر موجود ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد پولیس کے اہلکار بھی  عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر تعینات کئے گئے ہیں جبکہ  خیبرپختونخوا پولیس  اہلکار بھی رہائشگاہ کے باہر موجود ہیں ۔ 

عمران خان کی رہائشگاہ کی ذاتی سکیورٹی صرف متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت دے رہے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -