سدھو موسے والا کی موت کا غم ہے،"بڑا اچھا بچہ تھا"،ہنی سنگھ

سدھو موسے والا کی موت کا غم ہے،"بڑا اچھا بچہ تھا"،ہنی سنگھ
سدھو موسے والا کی موت کا غم ہے،

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ کے نامور ریپ گلوکار ہنی سنگھ کا کہنا ہے کہ "سدھو موسے والا اور گلوکار کے کے کی اچانک موت کا سُن کر بہت دُکھ ہوا، خاص طور پر سدھو کی موت کا زیادہ افسوس ہوا کہ یہ اُس کے ساتھ کیا ہوگیا، وہ بہت ہی اچھا بچہ تھا"۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز میں بھارتی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ہنی سنگھ نے کہا کہ ' بھارتی میوزک انڈسٹری نے دو ہیروں کوکھویا، سدھو موسے والا اور کے کے کی موت نے ایک خلا چھوڑ دیا ہے اور پوری قوم سوگ میں ہے'۔ 

گلوکار کا کہنا تھا کہ 'سچ کہوں تو 3 سے 4 دن تک دماغ نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا کہ یہ سدھو موسے والا کے ساتھ کیا ہوگیا ہے، سدھو  ایک زبرست آرٹسٹ تھا، دونوں گلوکاروں کی موت سے انڈسٹری کو بہت بڑا نقصان ہوا ہے'۔

خیال رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہر میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے قتل کیا، اس واقعے میں سدھو کی گاڑی پر 30 گولیاں برسائی گئیں جس کے نتیجے میں سدھو موقع پر ہلاک ہوگئے جب کہ ان کی گاڑی میں موجود 2 افراد شدید زخمی ہوئے۔

جب کہ گلوکار کرشنا کمار کناتھ المعروف "کے کے "حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث 31 مئی کو کولکتہ میں اپنے کانسرٹ کے بعد انتقال کرگئے تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -تفریح -