توہینِ رسالت ﷺ پر رکنیت معطل، بی جے پی ترجمان نے الفاظ واپس لے لیے

توہینِ رسالت ﷺ پر رکنیت معطل، بی جے پی ترجمان نے الفاظ واپس لے لیے
توہینِ رسالت ﷺ پر رکنیت معطل، بی جے پی ترجمان نے الفاظ واپس لے لیے

  

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) توہینِ رسالت ﷺ پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنی  ترجمان نوپور شرما کی رکنیت  معطل کی تو انہوں نے اپنے الفاظ  واپس لے لیے۔

ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں نوپور شرما نے کہا کہ گزشتہ کچھ روز سے ٹی وی مباحثوں کے دوران ان کے مہادیو کی توہین کی جا رہی تھی اور شیو لنگ کو سائن بورڈز سے تشبیہ دی جا رہی تھی۔ اس کے جواب میں انہوں نے کچھ الفاظ ادا کیے جن کا مقصد کسی مذہب کے ماننے والوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اگر ان کے الفاظ سے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے تو وہ غیر مشروط طور پر اپنے الفاظ واپس لیتی ہیں، ان کا مقصد کسی کے مذہبی جذبات مجروح کرنا نہیں تھا۔

خیال رہے کہ توہینِ رسالت ﷺ کے معاملے پر بی جے پی نے نوپور شرما کی رکنیت معطل کی تھی  ۔ نوپور شرما نے گزشتہ  اتوار کے روز ایک ٹی وی پروگرام میں توہین آمیز کلمات ادا کیے تھے جس کے باعث پورے بھارت کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے، ان کے خلاف ممبئی، پونے اور حیدر آباد میں مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -