سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 7 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 7 دہشت گرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 7 دہشت گرد ہلاک

  

 راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شمالی وزیرستان اور  بنوں میں سیکیورٹی فورسز  نے 2 مختلف آپریشنز کیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر 2 مختلف آپریشنز  کیے جس کے نتیجے میں7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

 آپریشنز بنوں کے علاقے جانی خیل اور شمالی وزیرستان میں حسن خیل میں کیے گئے۔ بنوں میں 5 اور شمالی وزیرستان کے آپریشنز میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے،مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ مقامی لوگوں نے علاقے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل تعاون کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

قومی -