"موسے والا جیسا کر دوں گا"،سلمان خان اور ان کے والد کو دھمکی آمیز خط موصول

"موسے والا جیسا کر دوں گا"،سلمان خان اور ان کے والد کو دھمکی آمیز خط موصول

  

اسلام آباد (ڈیلی  پاکستان آن لائن)بالی وڈ سپر سٹار سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہےجس پر لکھاہوا تھا"موسے والا جیسا کر دوں گ۔"

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اتوار کو ممبئی کے علاقے باندرا بینڈ اسٹینڈ کے قریب سے سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کے نام دھمکی آمیز ایک غیر دستخط شدہ خط ملا۔ سلیم خان کے سیکیورٹی گارڈ کو  دھمکی آمیز خط اتوار کے روز صبح 8 بجے ایک بینچ پر اس وقت ملا جس پر سلیم خان روزانہ جاگنگ کے بعد بیٹھتے ہیں۔ باندرا پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

مزید :

تفریح -