بھارت میں اقلیتیں غیر محفوظ، 13 سالہ  دلت لڑکی سے اجتماعی زیادتی، گلا دبا کر قتل کردیا گیا

بھارت میں اقلیتیں غیر محفوظ، 13 سالہ  دلت لڑکی سے اجتماعی زیادتی، گلا دبا کر ...
بھارت میں اقلیتیں غیر محفوظ، 13 سالہ  دلت لڑکی سے اجتماعی زیادتی، گلا دبا کر قتل کردیا گیا
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لکھنؤ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں اقلیتوں کے خلاف جرائم کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ ریاست اتر پردیش میں 13 سالہ دلت لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا گیا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق  ضلع چترا کوٹ میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ گھر کے باہر سوئی ہوئی لڑکی کو رات کے وقت   ملزمان اغوا کرکے لے گئے اور اسے اجتماعی زیادتی  کا نشانہ بنایا ۔  پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ملزمان نے 13 سالہ لڑکی کے ساتھ پہلے زیادتی کی اور پھر اس کا گلاگھونٹ دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی لاش جمعرات کو ملی تھی ، اس کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے۔ تفتیش کے دوران تین ملزمان ندیم، آدرش پانڈے اور وپل مشرا کو گرفتار کیا گیا ہے۔