بی جے پی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر قطر اورکویت نے بھارتی سفیروں کو طلب کرلیا

بی جے پی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر قطر اورکویت نے بھارتی سفیروں کو طلب کرلیا
بی جے پی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر قطر اورکویت نے بھارتی سفیروں کو طلب کرلیا

  

دوحا(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی ترجمان کی جانب سے اسلام کے بارے میں گستاخانہ گفتگو پر عرب ممالک میں عوام کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد سرکاری سطح پر بھی ردعمل سامنے آرہا ہے۔

 بی جے پی ترجمان کی جانب سےگستاخانہ بیان پر قطر نے بھارت کے سفیرکو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔قطری وزارت خارجہ کے مطابق دوحا میں بھارتی سفیر کو  طلب کرکےگستاخانہ بیان پر احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ بھارتی حکمران جماعت کی ترجمان کے بیان کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔

کویت نے بھی بھارت کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔کویتی وزارت خارجہ کے مطابق بھارتی سفیرکودین اسلام سے متعلق گستاخانہ بیان پر احتجاجی مراسلہ دیاگیا۔کویتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکمران جماعت کی ترجمان کے بیان کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں اسلام کے حوالے سے متنازع گفتگو کی تھی۔

مزید :

عرب دنیا -