علامہ یوسف نقشبندیؒ کے صاحبزادے کا ختم چہلم،علماء کی بھرپور شرکت

علامہ یوسف نقشبندیؒ کے صاحبزادے کا ختم چہلم،علماء کی بھرپور شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) جامع مسجد چونگی امرسدھو میں حضرت علامہ حافظ محمد یوسف نقشبندی آف چونگی امرسدھو کے  صاحبزادہ محمد ابوبکر صدیق ؒکے ختم چہلم کی نورانی، روحانی اور وجدانی محفل ہوئی جس میں سجادہ نشین سید سرفراز حسین شاہ بخاری، سید زین العابدین، حافظ نصیر احمد نورانی، مولانا طالب حسین سعیدی، مفتی تصدق حسین، حافظ محمد عثمان اور ڈاکٹر محمد عارف و غلام رسول چوہدری، محمد طاہر فوجی سمیت علماء، مشائخ، ثناء خوان و قراء  اور عشاق رسولؐ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ حضرت علامہ حافظ محمد یوسف نقشبندی کے صاحبزادے کی بخشش و بلندی درجات کے لیے منعقدہ تقریب میں ریڈیو ٹی وی کے معروف نعت خوان حافظ محمد شمس الحق نے اہلیان عشق و مستی کا ذوق دوبالا کیا جبکہ ملک کی عظیم علمی و روحانی شخصیت حضرت علامہ پیرزادہ علی احمد صابر چشتی، قادری، سیالوی نے خطاب میں محبت اور اطباع رسولؐ کا درس دیا۔