منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے قربانی مہم کا آغاز کردیا

     منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے قربانی مہم کا آغاز کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے قربانی مہم 2023ء کا آغاز کر دیا گیاہے۔ اندرون و بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے فریضہ قربانی کی ادائیگی میں سہولت مہیا کرنے کے لئے خصوصی ڈیسک قائم کردیا گیا ہے۔ رواں سال گائے کا حصہ 18ہزار، بکرا 40ہزار، چھترے کا ریٹ 35ہزار مقرر کیا گیا ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر انجینئر محمد ثناء اللہ نے گزشتہ روز منہاج القرآن کے مرکزی راہنماؤں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر کام کر رہے ہیں۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہر سال ان افراد کے لئے سہولیات مہیا کرتی ہے جو قربانی کا فریضہ انجام دینا چاہتے ہیں۔

 مگر بیرون ملک ہونے یا پھر وہ بوجوہ فریضہ خود ادا نہیں کر پاتے۔ ایسے افراد کے لئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جملہ سہولت مہیا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو احباب پہلے دن گائے کا حصہ چاہتے ہیں ان کے لئے فی حصہ 22ہزار ہو گا، قربانی کے بقیہ ایام کیلئے حصہ 18ہزار ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امسال موسم گرما کی وجہ سے گوشت کے ٹمپریچر کو مناسب رکھنے کے لئے ڈرائی آئس تھرمل پیکنگ کا بندوبست کیا گیا ہے تاکہ ہر فرد تک صحت مند گوشت پہنچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤن ڈیشن کی طرف سے ہوم ڈیلیوری کی سہولت بھی موجود ہو گی۔ اس حوالے سے حصہ جمع کرواتے وقت ہوم ڈیلیوری کی ڈیمانڈ کرنا ہو گی۔ ڈائریکٹر ویلفیئر نے بتایا کہ قربانی کے جانوروں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔فریضہ قربانی کی ادائیگی کے خواہشمند اس نمبر پر رابطہ کریں 042-111-140-140۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر خدمت دین و خدمت خلق کی قابل بھروسہ بین الاقوامی فاؤنڈیشن ہے۔
ف سے قربانی مہم 2023ء کا آغاز کر دیا گیاہے۔ اندرون و بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے فریضہ قربانی کی ادائیگی میں سہولت مہیا کرنے کے لئے خصوصی ڈیسک قائم کردیا گیا ہے۔ رواں سال گائے کا حصہ 18ہزار، بکرا 40ہزار، چھترے کا ریٹ 35ہزار مقرر کیا گیا ہے۔ قربانی کی سہولت حاصل کرنے والوں کو صحت مند جانور کی خریداری سمیت ذبح اور گوشت فراہم کرنے کی سہولت دی جائے گی۔ قربانی کا فریضہ ادا کرنے والوں کی خواہش پر ان کے حصے کی قربانی مستحقین تک پہنچانے کا بھی انتظام ہو گا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر انجینئر محمد ثناء اللہ نے گزشتہ روز منہاج القرآن کے مرکزی راہنماؤں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہر سال ان افراد کے لئے سہولیات مہیا کرتی ہے جو قربانی کا فریضہ انجام دینا چاہتے ہیں مگر بیرون ملک ہونے یا پھر وہ بوجوہ فریضہ خود ادا نہیں کر پاتے۔ ایسے افراد کے لئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جملہ سہولت مہیا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو احباب پہلے دن گائے کا حصہ چاہتے ہیں ان کے لئے فی حصہ 22ہزار ہو گا، قربانی کے بقیہ ایام کیلئے حصہ 18ہزار ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امسال موسم گرما کی وجہ سے گوشت کے ٹمپریچر کو مناسب رکھنے کے لئے ڈرائی آئس تھرمل پیکنگ کا بندوبست کیا گیا ہے تاکہ ہر فرد تک صحت مند گوشت پہنچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤن ڈیشن کی طرف سے ہوم ڈیلیوری کی سہولت بھی موجود ہو گی۔ اس حوالے سے حصہ جمع کرواتے وقت ہوم ڈیلیوری کی ڈیمانڈ کرنا ہو گی۔ ڈائریکٹر ویلفیئر نے بتایا کہ قربانی کے جانوروں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔فریضہ قربانی کی ادائیگی کے خواہشمند اس نمبر پر رابطہ کریں 042-111-140-140۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر خدمت دین و خدمت خلق کی قابل بھروسہ بین الاقوامی فاؤنڈیشن ہے۔