وائلٹی بلاسٹ ٹی20، شاہین آفریدی کی شاندار کارکردگی

  وائلٹی بلاسٹ ٹی20، شاہین آفریدی کی شاندار کارکردگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


   برمنگھم(اے پی پی):وائٹیلٹی بلاسٹ ٹی 20 میں نوٹنگھم شائر نے برمنگھم بیئرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 11 رنز سے ہرا دیا، شاہین شاہ آفریدی اور جیک بال نے تین، تین کھلاڑیوں کو آٹ کیا، ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں نوٹنگھم شائر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے، جو کلارک 89 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ کولن منرو نے طوفانی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 43 گیندوں پر 9 چھکوں کی مدد سے 87 رنز بنائے، ہینری بروکس نے دو وکٹیں حاصل کیں۔برمنگھم بیئرز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے، سام ہین نے 52 گیندوں پر 97 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے، شاہین شاہ آفریدی اور جیک بال نے عمدہ باؤلنگ کی اور تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔