مریم نواز آج باغ میں جلسے سے خطاب کریں گی

مریم نواز آج باغ میں جلسے سے خطاب کریں گی
مریم نواز آج باغ میں جلسے سے خطاب کریں گی

  

مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز آج آزاد کشمیر کے شہر باغ میں جلسے سے خطاب کریں گی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق آزاد کشمیر میں ضمنی الیکشن کے موقع پر مسلم لیگ (ن) آج سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، عوامی اجتماع سے مریم نواز خطاب کریں گی، وہ آزاد کشمیر میں تنظیم سازی سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی کریں گی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی باغ میں پارٹی امیدوار کی انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسے سے خطاب کیا تھا۔

مزید :

قومی -