حماد اظہر کے82 سالہ بیمار والد گرفتار، بعد ازاں چھوڑ دیا گیا

حماد اظہر کے82 سالہ بیمار والد گرفتار، بعد ازاں چھوڑ دیا گیا
حماد اظہر کے82 سالہ بیمار والد گرفتار، بعد ازاں چھوڑ دیا گیا

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے82 سالہ  گرفتار والد کو پولیس نے چھوڑ دیا جس کے بعد وہ گھر واپس پہنچ گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ میرے والد میاں اظہر جن کی عمر 82 سال ہے اور کئی جسمانی عارضوں میں مبتلا ہیں، پولیس نے گرفتار کر لیا تھا تاہم اب وہ گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سی آئی اے پولیس والد کے فون کی ایک گھنٹے تک چھان بین کرتی رہی۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے میاں اظہر کی گرفتاری پر شدید ردعمل دیتے ہوئے ٹویٹر پر بیان جاری کیا تھا۔

مزید :

قومی -