'کورکمانڈر ہاؤس پر حملے کا پلان پہلے ہی بنا لیا تھا'، ایک اور شرپسند کے ہوشربا انکشافات، مزید کیا کہا؟

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) 9 مئی کو کورکمانڈر ہاؤس پر حملہ کرنے والے ایک اور شر پسند نے ہوشربا انکشافات کر دیئے، کہا کہ کورکمانڈر ہاؤس پر حملے کا پلان پہلے ہی بنا لیا تھا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق گرفتار ملزم علی رضا کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کی تقاریر فوج سے دشمنی کا سبب بنیں، اوکاڑہ سے حملے کی نیت سے لاہور آیا۔ حملے کی منصوبہ بندی میں تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری، حسان نیازی اور یاسمین راشد شامل تھے، ان کے ہمراہ کورکمانڈر ہاؤس میں ہونے والے پرتشدد احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ میں شامل ہوئے۔
ملزم نے مزید کہا کہ سارا وقوعہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کی تقاریر کا حصہ تھے جن کے زیر اثر کورکمانڈر (جناح) ہاؤس پر حملہ ہوا، اس حملے کی منصوبہ بندی پہلے سے ہی کر لی گئی تھی۔