شیخ رشید کا ویڈیو بیان میں عمران خان کا نام لینے سے گریز 

شیخ رشید کا ویڈیو بیان میں عمران خان کا نام لینے سے گریز 
شیخ رشید کا ویڈیو بیان میں عمران خان کا نام لینے سے گریز 

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شیخ رشید نے ویڈیو بیان میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا نام لینے سے گریز کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے گھر پر چھاپے سے متعلق ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے عمران خان کا نام لینے کی بجائے "قاسم کے ابو" سے ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی انصاف نہیں جو قاسم کے ابو کو چھوڑ کر جائے وہ گنگا نہایا ہے اور جو بے گناہ ہے وہ جیل میں پڑا رہے۔

واضح رہے کہ شیخ رشید کے گھر پولیس کی جانب سے کئی چھاپے مارے گئے ہیں جن سے متعلق شیخ رشید ملازموں پر تشدد کر کے بازو توڑنے ، گھر کا سامان توڑنے پھوڑنے اور گاڑیاں ساتھ لے جانے کے الزامات عائد کرتے ہیں۔

مزید :

قومی -