کراچی کا" سلمان خان " کون ۔۔۔؟ آپ بھی جانیے

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کیا آپ جانتے ہیں کہ کراچی کا" سلمان خان " کون ہے اور کس کو اس خطاب سے نوازا جا رہا ہے ۔۔۔؟تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں ۔کراچی کا سلمان خان کسی اداکار کو نہیں بلکہ ایک کرکٹر کو کہا جا رہا ہے ۔ دراصل قومی کرکٹر حسن علی نے سابق کپتان سرفراز احمد کو "کراچی کا سلمان خان" کہا ہے ۔ٹوئٹر پر سرفراز احمد کی کالے رنگ کے تھری پیس شوٹ میں تصویر شیئر کرتے ہوئے حسن علی نے ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا’ کراچی کا سلمان خان‘ ۔
Salman khan of Karachi ???? @SarfarazA_54 #Maashallah #merakaptan Handsome pic.twitter.com/2MVteYLji4
— Hassan Ali ???????? (@RealHa55an) June 4, 2023
حسن علی نے سرفراز احمد کی تصویر پر ان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ہینڈسم لکھا اور میرا کپتان کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔حسن علی کی اس ٹوئیٹ پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے ۔