وزیراعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے مابین ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے مابین ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور زیر بحث آئے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ملاقات کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ پر پہنچے جس کےدوران مجموعی سیاسی، امن و امان سمیت معاشی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے بجٹ تفصیلات سے متعلق مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کی جبکہ انہوں نے شہباز شریف کو عوامی ریلیف کے اقدامات بارے اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔
بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلایا جائے گا۔