سابق آرمی چیف سے پشتون شخص کی بدتمیزی، ویڈیو بھی بناتا رہا
پیرس(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ان دنوں فیملی کیساتھ بیرون ملک ہیں،جہاں ان کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا ہے، بدتمیزی کرنے والا پشتون شخص بادی النظر میں افغان شہری تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق آرمی چیف اپنی اہلیہ کیساتھ بیرون ملک ایک عمارت کے باہر بیٹھے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ وہ فرانس میں فیملی کیساتھ ہیں، اسی دوران ایک شخص ویڈیو بناتا ہوا ان کے قریب آ جاتا ہے، جنرل (ر)قمرجاوید باجوہ کہتے ہیں کہ میں آرمی چیف نہیں ،سابق آرمی چیف اس شخص کو ویڈیو بنانے سے روکتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپ ویڈیو نہ بنائیں، میں ابھی پولیس کو بلاتا ہوں۔
پشتون شخص کہتا ہے کہ پولیس کو بلاﺅ اور پھرگالم گلوچ شروع کردیتاہے،اس پر سابق آرمی چیف اس شخص کو نظرانداز کر دیتے ہیں اور اپنی اہلیہ کیساتھ بات چیت میں مصروف رہتے ہیں تاہم وہ شخص پشتو زبان میں کہتا ہے کہ یہ دیکھو پاکستان فوج کا سربراہ ، یہ جو اس کے ساتھ بیٹھی ہیں یہ ان کی اہلیہ ہیں ،یہ کلیسا کے سامنے بیٹھے ہیں، پشتون شخص کا کہناتھاکہ ابھی میرے پیچھے پولیس ہے ، اگر پولیس نہ ہوتی تو میں اسے تشدد کا نشانہ بنانا تھا لیکن پیچھے پولیس ہے۔
اس شخص کا مزید کہناتھاکہ اب دیکھو بولتا بھی نہیں ، اس کو بیوی نے کہاکہ بولوہی نہیں، چپ بیٹھا ہے۔