تحریک انصاف کے وفد کی امریکی کانگریس مین گریگ کیسار سےملاقات ، کن معاملات پر مدد طلب کی ، اہم ویڈیو سامنے آ گئی

آسٹن ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکہ کے شہر آسٹن میں تحریک انصاف کے وفد نے امریکی کانگریس مین گریگ کیسار سے ملاقات کی ہے ۔ اس ملاقات میں کن معاملات پر مدد طلب کی گئی اس حوالے سے اہم ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے ۔"جیو نیوز " کے مطابق امریکہ میں پی ٹی آئی کے رہنما پاکستان کی فوجی امداد انسانی حقوق سے مشروط کرانے کے لیے بھی سرگرم ہوگئے ہیں۔پی ٹی آئی امریکا کے رہنماؤں نےکانگریس مین گریگ کیسار سے امریکی کانگریس میں پاکستان سے متعلق قرار داد لانےاور فوجی امداد انسانی حقوق سے مشروط کرانےکے لیے بھی مدد مانگی۔ تحریک انصاف کے صدر عاطف خان نے وفد کے ہمراہ گریگ کیسار سے ملاقات کی۔ملاقات میں چیئرمین پی ٹی آئی کے فوکل پرسن برائے امریکا سجاد برکی بھی موجود تھے جنہوں نے اس ملاقات اور بات چیت کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر بھی کی ہے۔
Thanks Tariq Majeed for hosting Congressman Greg Casar. He pledged his support for democracy, human rights and rule of law in Pakistan. He is co sponsoring a bill to tie Military aid to human rights conditions in a country. @PTIofficial. @ptiusaofficial @MoeedNj pic.twitter.com/zdU3Ro4oz4
— Sajjad Burki (@SajjadBurki) June 4, 2023
گریگ کیسار سے ملاقات میں پی ٹی آئی امریکا کے صدر عاطف خان کا کہنا تھا کہ کانگریس کے 86 ممبران نے ہماری پٹیشن پر دستخط کیے ہیں، ہم چاہتے ہیں آپ بھی اس کا حصہ بنیں۔
گریگ کیسار کا کہنا تھا کہ" میں کانگریس میں سوال اٹھاؤں گا کہ امریکا کیسے پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سوال اٹھاسکتا ہے۔ہم انسانی حقوق اور جمہوریت کو امریکاسمیت دنیا بھر میں سپورٹ کرتے ہیں، امریکا یا اس سے باہر خصوصاً پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سن رہے ہیں، آزادی صحافت اور سیاسی جماعتوں پر دباؤ معیشت کو نقصان پہنچاتا ہے،عزم ہےکہ پاکستان کو ایسے حل کی طرف لے جایا جائے جہاں لوگ پسند کی حکومت چنیں"۔