2 سالہ بچہ 2 روز قبل لاپتہ ہوا، آج جوہڑ سے لاش مل گئی

2 سالہ بچہ 2 روز قبل لاپتہ ہوا، آج جوہڑ سے لاش مل گئی
2 سالہ بچہ 2 روز قبل لاپتہ ہوا، آج جوہڑ سے لاش مل گئی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کاہنہ کے نواحی جھلکے گاؤں کے قریب 2 سالہ لاپتہ ہونے والے بچے کی لاش جوہڑ سے مل گئی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت سجاد کے نام سے ہوئی ہے، 2 روز قبل کمسن بچہ گھر سے لاپتہ ہوا تھا، آج گھر کے قریب جوہڑ سے لاش مل گئی۔ بچے کے اغوا کا مقدمہ تھانہ کاہنہ میں 2 روز قبل درج کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ گھر سے کھیلنے کیلئے نکلا اور گہرے کھڈے میں گر کر جاں بحق ہوا۔