پیپلزپارٹی اکثریت ثابت نہیں کرسکےگی ، میئر کس جماعت کا بنے گا:حافظ نعیم نے بڑا دعویٰ کر دیا

پیپلزپارٹی اکثریت ثابت نہیں کرسکےگی ، میئر کس جماعت کا بنے گا:حافظ نعیم نے ...
 پیپلزپارٹی اکثریت ثابت نہیں کرسکےگی ، میئر کس جماعت کا بنے گا:حافظ نعیم نے بڑا دعویٰ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  پیپلزپارٹی اکثریت ثابت نہیں کرسکےگی ، میئر جماعت اسلامی کا بنے گا۔حافظ نعیم نے اس حوالے سے  بڑا دعویٰ کر دیا  ہے ۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہمارا سب سے رابطہ ہے اور  جماعتوں کے اپنے فیصلے ہوتے ہیں لیکن پیپلزپارٹی اپنی اکثریت ثابت نہیں کرسکےگی اور میئر جماعت اسلامی کابنے گا۔ کراچی کے عوام کا سب سے بڑا مسئلہ بجلی کا ہے، لوڈ شیڈنگ اور اووربلنگ ہورہی ہے، کے ای ایس سی کی نجکاری سے متعلق سپریم کورٹ میں ہماری درخواست زیرسماعت ہے، اس طرح کی کمپنیوں کا معاہدہ ریاست کے ساتھ ہوتا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ یہ اس لیے مفاد عامہ کا کیس ہے کہ کئی کئی گھنٹوں کی بجلی کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، اس عفریت سے ہماری جان چھڑائی جائے، جماعت اسلامی کے الیکٹرک کے خلاف ایک ہی پارٹی ہے، نیپرا کی ہر سماعت میں صرف جماعت اسلامی شریک ہوتی ہے۔