اوپن مارکیٹ میں ڈالر ریٹ میں بڑا اضافہ 

اوپن مارکیٹ میں ڈالر ریٹ میں بڑا اضافہ 
اوپن مارکیٹ میں ڈالر ریٹ میں بڑا اضافہ 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے کا  اضافہ دیکھا گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر اوپن مارکیٹ میں صبح کے اوقات میں 3 روپے اضافے سے 303 روپے کے ریٹ پر فروخت ہوا، بعد ازاں  لین دین کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید 3 روپے اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد 306 روپے پر فروخت ہوا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 52 پیسے بڑھوتری ہوئی جس کے بعد ڈالر286 روپے 20 پیسے کی سطح پر ٹریڈہوا۔

مزید :

بزنس -