سابق ایم پی اے سبین گل کا سیاست چھوڑنے ،شازیہ عباس کاپی ٹی آئی سے لاتعلقی کااعلان 

سابق ایم پی اے سبین گل کا سیاست چھوڑنے ،شازیہ عباس کاپی ٹی آئی سے لاتعلقی ...
سابق ایم پی اے سبین گل کا سیاست چھوڑنے ،شازیہ عباس کاپی ٹی آئی سے لاتعلقی کااعلان 

  

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی سابق ایم پی اے سبین گل نے سیاست چھوڑنے جبکہ شازیہ عباس نے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کااعلان کردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو پارٹی رہنماﺅں اور ارکان اسمبلی کی جانب سے خیرباد کہنے کا سلسلہ جاری ہے، ابتک درجنوں اہم رہنما اور سابق ارکارن قومی و صوبائی اسمبلی عمران خان کے قافلے سے الگ ہو گئے ہیں ۔
ملتان سے سابق ایم پی اے سبین گل نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ میں نے ہمیشہ پرامن سیاست کی ہے،کبھی جلاﺅ گھیراﺅ کا حصہ نہیں رہی،9 مئی کو ہونیوالے جلاﺅ گھیراﺅ کی مذمت کرتی ہوں،ان کا کہناتھا کہ میری صحت اجازت نہیں دیتی کہ سیاست کو جاری رکھ سکوں۔
دوسری جانب پی پی 222 سے ٹکٹ ہولڈر شازیہ عباس نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا،ان کاکہناتھا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں،9 مئی کو عمرہ ادائیگی کیلئے گئی ہوئی تھی،دفاعی تنصیبات پر حملوں کو دیکھ کر بہت دکھ ہوا،شازیہ عباس کاکہناتھا کہ املاک کو نقصان پہنچانا کسی مذہب یا معاشرے کو زیب نہیں دیتا۔