سندھ سے رکن اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی

سندھ سے رکن اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی
سندھ سے رکن اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک شہزاد اعوان نے کہاکہ ہماری فوج دنیا کی عظیم فوج ہے، اپنی فوج پر ہمیشہ سے فخر رہا ہے،شہدا کی بے حرمتی کسی صورت قابل قبول نہیں،ان کاکہناتھا کہ9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتاہوں،9 مئی کے واقعات میں جو بھی ملوث تھے ان کو بے نقاب کرنا ضروری ہے،شرپسند عناصر کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو عبرتناک سزا دینی چاہئے۔
ملک شہزاد اعوان نے کہاکہ تحریک انصاف سے علیحدگی کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے،بغیر کسی دباﺅ کے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔