چیئرمین پی ٹی آئی عالمی میڈیا سے انٹرویو میں کھلے عام غلط بیانی کر رہا ہے، مقصد پاکستان پر دباؤ ڈالنا ہے: وزیراعظم شہباز شریف

چیئرمین پی ٹی آئی عالمی میڈیا سے انٹرویو میں کھلے عام غلط بیانی کر رہا ہے، ...
چیئرمین پی ٹی آئی عالمی میڈیا سے انٹرویو میں کھلے عام غلط بیانی کر رہا ہے، مقصد پاکستان پر دباؤ ڈالنا ہے: وزیراعظم شہباز شریف

  

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عالمی میڈیا سے انٹرویو میں کھلے عام غلط بیان کر رہا ہے، مقصد پاکستان پر دباؤ ڈالنا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیراعظم شہباز کا بیان میں کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کا بیان گمراہ کن ہے، ان کی پارٹی نے جو 9 مئی کو حملہ کیا وہ ریاست پر حملہ تھا۔ دنیا کا کوئی بھی ملک سالمیت کو تباہ کرنے کی ایسی کوشش کو برداشت نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا میں تمام سٹیک ہولڈرز کو یقین دلاتا ہوں کہ تمام قانون شکنوں سے مروجہ قوانین کے مطابق نمٹا جائے گا اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کی جائے گی۔ تمام کیسز کو قانونی طریقہ کار کے مطابق چلایا جائے گا۔ حکومت انسانی حقوق سے متعلق تمام آئینی اور عالمی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائے گی۔

مزید :

قومی -