9 مئی واقعات ؛تحریک انصاف کے سابق ناظم گرفتار

9 مئی واقعات ؛تحریک انصاف کے سابق ناظم گرفتار
9 مئی واقعات ؛تحریک انصاف کے سابق ناظم گرفتار

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)9مئی کے واقعات میں تحریک انصاف کے سابق ناظم کو گرفتار کرلیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق 9 اور10 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، پولیس نے پی ٹی آئی کے سابق ناظم کو حراست میں لے لیا،ریگی کے سابق ناظم کے خلاف تھانہ حیات آباد میں مقدمہ درج تھا،پولیس کاکہناہے کہ انسداددہشتگردی کی دفعات کے مقدمے میں سابق ناظم عطا اللہ کو گرفتار کیا گیا،9 مئی کے واقعات کے بعد سابق ناظم روپوش تھا۔