وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی طبیعت ناساز

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی طبیعت ناسازہو گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ راناثنااللہ کو گزشتہ رات ہائی بلڈپریشر کے باعث ایف آئی سی منتقل کیاگیاتھا،رانا ثنا اللہ 4 گھنٹے ایف آئی سی میں داخل رہنے کے بعد گھر منتقل ہو گئے،ایم ایس کاکہناتھا کہ وفاقی وزیر داخلہ کے مختلف ٹیسٹ کئے، خطرے کی بات نہیں ۔