ایشیا ءکپ کی میزبانی، بھارت کی بنگلہ، لنکا اورافغان کرکٹ بورڈز کے ساتھ مل کرسازشیں جاری، کرکٹ کونسل 7 روز میں فیصلہ سنا دے گی

ایشیا ءکپ کی میزبانی، بھارت کی بنگلہ، لنکا اورافغان کرکٹ بورڈز کے ساتھ مل ...
ایشیا ءکپ کی میزبانی، بھارت کی بنگلہ، لنکا اورافغان کرکٹ بورڈز کے ساتھ مل کرسازشیں جاری، کرکٹ کونسل 7 روز میں فیصلہ سنا دے گی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیاء کپ کا فیصلہ کیا ہو گا، رواں ہفتہ اہم قرار دیدیا گیا۔ 7 روز میں ایشیئن کرکٹ کونسل  ایشیا ءکپ کے بارے میں فیصلہ سنائے گی۔

نجی ٹی وی "دنیا نیوز" کے مطابق ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو کرنی ہے، یہ فیصلہ بھارت سے ہضم نہیں ہو رہا۔ بھارت کی بنگلہ دیش، سری لنکا اورافغان کرکٹ بورڈز کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف سازشیں جاری ہیں۔ ایشیئن کرکٹ کونسل رواں ہفتے اہم اجلاس بلائے گی جس کے بعد حتمی اعلان کیا جائے گا۔

بھارت ایشیا ءکپ کےتمام میچز پاکستان سے باہر کروانا چاہتا ہے، بی سی سی آئی نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کو بھی مسترد کر دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہائبرڈ ماڈل پر عمل درآمد نہ ہونے پر ایشیاء کپ سے باہر ہونے کی دھمکی بھی دیدی ہے۔

بھارت نے تمام پتے کھیلتے ہوئے پاکستان کے بائیکاٹ کے بعد بھی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ایشیئن کرکٹ کونسل ایشیا ءکپ کے انعقاد کا کیا فیصلہ سناتا ہے۔ 

مزید :

کھیل -