توہین الیکشن کمیشن کیس؛پی ٹی آئی کے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ

توہین الیکشن کمیشن کیس؛پی ٹی آئی کے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ
توہین الیکشن کمیشن کیس؛پی ٹی آئی کے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس میں پی ٹی آئی کے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کر لیاگیا.
نجی ٹی وی چینل" جیو نیوز "کے مطابق الیکشن کمیشن میں توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت ہوئی،فوادچودھری،چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی گئی،چیئرمین پی ٹی آئی اور فوادچودھری کے وکیل فیصل چودھری پیش ہوئے۔
فیصل چودھری نے کہاکہ الیکشن ایکٹ میں نقص ہے،الیکشن کمیشن کوتوہین عدالت سے متعلق آرٹیکل 204 کااختیار حاصل نہیں۔ممبر کمیشن جسٹس (ر) اکرام اللہ نے کہاکہ جج کے اختیار ہم استعمال نہیں کرسکتے،ہمیں بتائیں ہمارا کیا اختیار ہے؟

فیصل چودھری نے کہاکہ آپ کو سپریم کورٹ کے برابر کوئی اختیار نہیں۔
الیکشن کمیشن نے دلائل سننے کے بعد فریقین کی حاضری اور پی ٹی آئی کے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کرلیا، الیکشن کمیشن 20 جون کو فیصلہ سنائے گا۔ الیکشن کمیشن نے حکم دیا ہے کہ اسد عمر، فوادچودھری اور دیگر20 جون کو پیش ہوں۔