آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کا کل سے سپلائی بند کرنے کااعلان 

آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کا کل سے سپلائی بند کرنے کااعلان 
آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کا کل سے سپلائی بند کرنے کااعلان 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے راستے کی بندش کے باعث گلگت بلتستان ، جموں و کشمیر کو کل سے سپلائی بند کرنے کااعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل" دنیا نیوز" کے مطابق اسلام آباد سے کہوٹہ جانے والے راستے کی گزشتہ 3 روز سے بندش کے باعث آئل ٹینکر کنٹریکٹرایسوسی ایشن نے کل سے سپلائی بند کرنے کااعلان کردیا۔
آئل ٹینکرایسوسی ایشن کاکہناہے کہ گلگت بلتستان ، جموں و کشمیر اور ہوائی اڈوں کی سپلائی بند رہے گی،روڈ کلیئرہونے تک سپلائی کو مکمل بند رکھا جائے گا۔