خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ بند نہیں ہوگا، نگران وزیر صحت ریاض انور

خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ بند نہیں ہوگا، نگران وزیر صحت ریاض انور
خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ بند نہیں ہوگا، نگران وزیر صحت ریاض انور

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نگران وزیر صحت خیبرپختونخوا ریاض انور نے کہاہے کہ خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ بند نہیں ہوگا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر صحت ریاض انور کاکہناتھا کہ صحت کارڈ کا سالانہ بجٹ28 بلین روپے ہے،وفاق اور صوبائی حکومتیں معاشی مشکلات سے دوچار ہیں،تمام تر مشکلات کے باوجود صحت کارڈ کی ادائیگی یقینی بنارہے ہیں،ان کاکہناتھا کہانشورنس کمپنی خط لکھ کر بلیک میلنگ پر اتر آئی ہے۔