کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا ارادہ نہیں، کیمپ میں بلایا جائے، مشیر کھیل کی قومی سلیکشن کمیٹی کو درخواست

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے قومی سلیکشن کمیٹی کو درخواست کی ہے کہ ابھی ریٹائرمنٹ کا ارادہ نہیں، کیمپ میں بلایا جائے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ کرکٹ جاری رکھنا چاہتا ہوں، ابھی کرکٹ سے ریٹائر نہیں ہونا چاہتا۔ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی سے درخواست کی کہ مجھے ٹریننگ کمیپ میں دیگر کھلاڑیوں کی طرح بلایا جائے۔
اس سے قبل بھی وہاب ریاض نے کرکٹ میں کیریئر جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ مشیر کھیل بننے کے بعد بھی دفتر آنے سے قبل ٹریننگ کرتا ہوں، اس کے بعد سرکاری مصروفیات شروع کرتا ہوں۔ کرکٹ تو جب تک فٹ ہوں کھیلتا رہوں گا، رواں برس لیگز میں بھی حصہ لوں گا۔