جاوید شیخ کو اداکارہ نیلی کیساتھ گزرا وقت یاد آنے لگا

لاہور (آئی این پی) معروف سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ اداکارہ نیلی کے ساتھ ان کا ماضی میں گزارا وقت بہت یاد گار ہے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے اداکارہ نیلی کے ساتھ گزرے وقت کو یاد کرتے ہوئے اسے بہترین قرار دیا اور کہا کہ اب تک کا سب سے بہترین رشتہ ان کے ساتھ ہی تھا تاہم آج میں ان سے رابطے میں نہیں اور دعا گو ہوں کہ آج اداکارہ نیلی جہاں بھی ہوں خوش ہوں۔ جاوید شیخ نے کہا کہ میں بالکل صاف گو شخص ہوں جس نے کبھی کوئی بات چھپائی نہیں، میری ہر بات کا ہر کسی کو علم ہے۔
اپنے پلے بوائے امیج کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کبھی بھی خواتین کا دلدادہ نہیں رہا۔ ایک سوال پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں کبھی بھی عارضی تعلق پر یقین نہیں رکھتا بلکہ میں نے پہلی شادی فلم انڈسٹری میں باضابطہ قدم رکھنے سے قبل زینت منگی سے کی تھی۔ جاوید شیخ نے بتایا کہ اس وقت حالات ایسے ہوئے کہ میرا نام کسی نہ کسی کے ساتھ جوڑ دیا جاتا تھا لیکن کبھی ایسا نہیں ہوا کہ میں نے سیٹ پر کسی لڑکی کو چھیڑا یا کسی کا نمبر مانگا ہو۔