کسی معاشرے میں جب انحطاط کا سانپ گھس جائے تو ۔۔۔؟

کسی معاشرے میں جب انحطاط کا سانپ گھس جائے تو ۔۔۔؟
کسی معاشرے میں جب انحطاط کا سانپ گھس جائے تو ۔۔۔؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تحریر : آفتاب شاہ 

کسی معاشرے میں جب انحطاط کا سانپ گھس جائے تو وہ سب سے پہلے تعلیم پر حملہ آور ہوتا ہے۔

اس کی رگوں میں تضادات کا زہر بھرتا ہے

اور مفاد پرستی کی جڑوں میں جہالت کا پھن پھیلا کر بیٹھ جاتا ہے۔

علم کا درخت جہل کے پھلوں سے لدا نظرآتا ہے۔

پہلی نظر میں علم اور جہل میں فرق کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔

یہاں تک وہ افراد جو علم کی شاخ کے جگنو ہوتے ہیں اس درخت سے رفتہ رفتہ کوچ کرتے جاتے ہیں

اور تنگ نظری کے الو اس درخت کے استھان کو اپنا آخری ٹھکانہ سمجھ کر بےوقت کا وہ راگ الاپتے ہیں

جو شعور کی شمع کے لیے تیز آندھی کا کام کرتا ہے اور معاشرہ تنگ نظری کی بھیانک کھائی میں ہمیشہ کے لیے گر کر کسی مسیحا کا انتظار کرتے ہوئے بھسم ہوجاتا ہے۔

 کتاب" آفتابیات" سے اقتباس

مزید :

ادب وثقافت -