ٹیم کا ایک اور کھلاڑی ٹوٹ گیا

ٹیم کا ایک اور کھلاڑی ٹوٹ گیا
ٹیم کا ایک اور کھلاڑی ٹوٹ گیا

  

 ساہیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر نوریز شکور نے سیاست سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق این اے 141 سے پی ٹی آئی رہنما نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو جو سانحہ ہوا وہ ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دور تھا، جس طریقے سے قومی تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا وہ قابل افسوس ہے۔ اس کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورت حال کو دیکھتے ہوئے سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، پاک فوج ملک کی یکجہتی کا اہم ترین جزو ہے۔ 

یاد رہے کہ تحریک انصاف سے وابستگی سے قبل نوریز شکور سابق صدر پرویز مشرف اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے دور میں وفاقی وزیر رہ چکے ہیں۔

مزید :

قومی -