لہو پکارے گا آستین کا۔۔ قتل کا ملزم 8 سال بعد گرفتار کر لیا گیا

لہو پکارے گا آستین کا۔۔ قتل کا ملزم 8 سال بعد گرفتار کر لیا گیا
لہو پکارے گا آستین کا۔۔ قتل کا ملزم 8 سال بعد گرفتار کر لیا گیا

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد پولیس نے قتل کا ملزم 8 سال بعد گرفتار کر لیا۔

نجی ٹی وی "سماء نیوز" کے مطابق وہ مقولہ اس وقت سچ ثابت ہوا کہ 'جو چپ رہے گی زبانِ خنجر، لہو پکارے گا آستین کا' جب وفاقی دارالحکومت کے تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے 8 سال پہلے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔

 ملزم یاسین نے سالوں قبل راول ڈیم پر ٹک شاپ کے مالک کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، واردات کے دوران راجہ عامر حسین جاں بحق اور اس کا بھتیجا زخمی ہوا تھا۔ ملزم کے خلاف دہشت گردی، اقدام قتل اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔