خوبصورت زندگی کی تعمیر دعاؤں پر ہوتی ہے۔۔۔

خوبصورت زندگی کی تعمیر دعاؤں پر ہوتی ہے۔۔۔
خوبصورت زندگی کی تعمیر دعاؤں پر ہوتی ہے۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تحریر :سلمیٰ رضا سلمیٰ

خوبصورت زندگی کی تعمیر دعاؤں پر ہوتی ہے ۔
جب درد بڑھنے لگے تو چپکے سے اپنے ربّ کی طرف چلے جاوُ -

جب روح تڑپنے لگے تو زباں سے نہیں دل کی دھڑکن سے درود پاک پڑھو - کیونکہ دلوں کا سکون اللہ تعالیٰ کی یاد اور روح کا سکون اللہ تعالیٰ کے محبوب محمّد مصطفیﷺ کی یاد میں ہے ۔

  اے میرے اللہ  تو رحمان ہے ۔ بن مانگے رحم کرنے والا ہے ۔صحت عزت اور رزق عطا کرنے والا مالک کائنات تو ہی ہر ایک  کو دعا مانگنے کی توفیق دینے والا اور دعا سننے والا اور قبول کرنے والا ہے ۔
اے ابنِ آدم اپنی تقدیر کو برا نہ کہو یہ اس نے لکھی ہے جو تمھاری ماؤں سے بھی زیادہ تم پر مہربان ہے ـ

بس صبر سے اس کے وعدے کا انتظار کرو ۔
یااللہ پاک! ہمیں بھی صبر و شکر والوں میں سے بنادے ۔ اے ربِّ ذوالجلال ہمیں معاف فرما دے ۔
آمین

مزید :

روشن کرنیں -