عمرہ زائرین کو کب تک مکہ مکرمہ سے نکلنا ہوگا؟سعودی وزارت حج و عمرہ نے ڈیڈ لائن دیدی

 عمرہ زائرین کو کب تک مکہ مکرمہ سے نکلنا ہوگا؟سعودی وزارت حج و عمرہ نے ڈیڈ ...
 عمرہ زائرین کو کب تک مکہ مکرمہ سے نکلنا ہوگا؟سعودی وزارت حج و عمرہ نے ڈیڈ لائن دیدی
سورس: Twitter/@HajMinistry

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ریاض(آئی این پی)سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین کو 18جون (29ذی قعدہ 1444ھ)تک مکہ مکرمہ سے نکلنا ہوگا.

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ عمرہ زائرین کو 18جون تک مکہ مکرمہ سے نکلنا ہوگا جبکہ 4جون 2023عمرہ پرمٹ کے اجرا کی آخری تاریخ تھی،سعودی عرب اور متعلقہ ملک کی مشترکہ ٹیمیں امیگریشن، کسٹم اور صحت ضوابط کے حوالے سے کارروائی مکمل کرکے حج پروازویں روانہ کرارہی ہیں.

واضح رہے کہ ہزاروں کی تعداد میں عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں، جہاں سے وہ مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے، یاد رہے کہ سعودی وزارت داخلہ کے روٹ ٹو مکہ اقدام کے تحت پاکستان، بنگلہ دیش، ملائیشیا، ترکیہ، آئیوری کوسٹ اور انڈونیشیا سے حج عازمین سعودی عرب پہنچنا شروع ہوچکے ہیں، روٹ ٹو مکہ انشیٹو کے تحت آنے والوں کی امیگریشن کارروائی ان کے اپنے ملک میں کی جاتی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -