جناح ہاؤس حملہ کیس ، علیمہ خان کا نام بھی جیو فینسنگ میں آگیا

جناح ہاؤس حملہ کیس ، علیمہ خان کا نام بھی جیو فینسنگ میں آگیا
جناح ہاؤس حملہ کیس ، علیمہ خان کا نام بھی جیو فینسنگ میں آگیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) 9 مئی کو جناح ہاؤس اور دیگر سرکاری تنصیبات پر جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ میں علیمہ خان کا بھی نام آ گیا۔"دنیا نیوز"  کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کی بہن علیمہ بی بی کا نام بھی جیو فینسنگ میں آگیا ہے، علیمہ بی بی9 مئی کے واقعہ میں وہاں موجود تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علیمہ بی بی کو تفتیش میں شامل کیا جائے گا، اگر وہ پیش نہیں ہوتیں تو ان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔