9 مئی کے واقعات میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری

9 مئی کے واقعات میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری
9 مئی کے واقعات میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  9 مئی کے واقعات میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ 

دنیا نیوز کے مطابق لوئر دیر میں 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ میں ملوث اساتذہ اور دیگر عملہ کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے،محکمہ تعلیم نے ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر 22 اساتذہ وعملہ کے ارکان کو 90 روز کے لیے معطل کر دیا، اس سلسلہ میں اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے، اعلامیہ کے مطابق اساتذہ پر 9 مئی کے واقعات میں حصہ لینے کا الزام ہے، اساتذہ اور عملہ کے خلاف تحقیقات جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 9 مئی کو ہونیوالے جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہونے کے الزام میں محکمہ تعلیم کے 5 اساتذہ اور ایک چوکیدار کو معطل کیا گیا تھا۔ 

مزید :

قومی -