دولہا دلہن رات کو سونے گئے، صبح لاشیں ملیں، ہنگامہ برپا ہوگیا

دولہا دلہن رات کو سونے گئے، صبح لاشیں ملیں، ہنگامہ برپا ہوگیا
دولہا دلہن رات کو سونے گئے، صبح لاشیں ملیں، ہنگامہ برپا ہوگیا
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لکھنؤ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک نوبیاہتا جوڑے کی شادی کے اگلے ہی روز موت ہوگئی۔ ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق 24 سالہ پرتاپ یادو نے  22 سالہ پشپا یادو سے شادی کی۔ نوبیاہتا جوڑا رات بھر کی شادی کی تقریبات کے بعد  اتر پردیش کے بہرائچ میں اپنے گھر واپس آیا۔ پرتاپ اور پشپا شادی کے بعد کی کچھ رسومات ادا کرنے کے بعد اپنے کمرے میں سو گئے اور اگلی صبح مردہ پائے گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے  کہ فرانزک ماہرین کی ایک ٹیم کو بھی کمرے کا معائنہ کرنے کے لیے بلایا گیا تاکہ ان کی موت کی وجہ معلوم کی جا سکے۔ ان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بتاتی ہے کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ حکام نے بتایا کہ جوڑے کو دل کی کوئی بیماری نہیں تھی،  کمرے میں کسی کے  زبردستی داخل ہونے یا ان کے جسموں پر زخم کے نشانات نہیں تھے۔

قیصر گنج پولیس سٹیشن کے انچارج انسپکٹر راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کے نتائج میں کہا گیا ہے کہ جوڑے کی موت  ایک ہی وقت میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی جس سے کچھ خدشات  پیدا ہوئے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -