خاتون کی شادی شدہ آدمی  کی بیوی کو قتل کرانے کیلئے کرائے کا قاتل حاصل کرنے کی کوشش، لیکن پھر پکڑی کیسے گئی؟ 

خاتون کی شادی شدہ آدمی  کی بیوی کو قتل کرانے کیلئے کرائے کا قاتل حاصل کرنے کی ...
خاتون کی شادی شدہ آدمی  کی بیوی کو قتل کرانے کیلئے کرائے کا قاتل حاصل کرنے کی کوشش، لیکن پھر پکڑی کیسے گئی؟ 
سورس: Facebook

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ میں ماحولیات کی ماہر  ایک خاتون پز الزام ہے کہ اس  نے آن لائن ڈیٹنگ ویب سائٹ پر شادی شدہ شخص سے ملاقات کے بعد اس کی بیوی کو قتل کرانے کیلئے کرائے کے قاتل کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کی۔ ڈیلی بیسٹ کی رپورٹ کے مطابق 47 سالہ میلوڈی سیسر نے  ڈیوڈ والیس اور ان کی اہلیہ جینیفر کو دھمکیاں دیں۔ اس نے  مبینہ طور پر فٹنس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے جینیفر کا سراغ لگایا اور  قتل کی  ویب سائٹ پر ریئل ٹائم اپ ڈیٹس اور معلومات بھیجیں۔ یہ ایک جعلی ویب سائٹ تھی جس نے پولیس کو میلوڈی کی سرگرمیوں کی اطلاع دے دی۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ میلوڈی سیسر نے 'آن لائن کلرز مارکیٹ' کے ذریعے ایک آرڈر دیا تھا، جو ایک اب ناکارہ سکیم سائٹ ہے جس میں 'اغوا،  قتل ، بھتہ خوری، تیزاب کے حملے  اور جنسی تشدد' جیسی خدمات فراہم کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ڈیوڈ اور میلوڈی کی ملاقات 2020 میں ایک ڈیٹنگ ویب سائٹ پر ہوئی تھی جس کے بعد دونوں پہاڑوں پر ہائکنگ کیا کرتے تھے، معاملات اس وقت خراب ہوئے جب ڈیوڈ اپنی اس وقت کی منگیتر اور اب اہلیہ جینیفر کے ساتھ دوسری ریاست میں منتقل ہوئے۔ میلوڈی نے جوڑے کو ڈھونڈ نکالا اور جینیفر کے قتل کا آرڈر دے دیا تاہم کرائے کے قاتل نے یہ سرانجام دینے سے انکار کردیا جس کے بعد میلوڈی نے جینیفر کی معلومات ویب سائٹ پر پوسٹ کرنا شروع کردیں۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -