وفاقی حکومت نے قرضہ لینے کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے

وفاقی حکومت نے قرضہ لینے کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے
وفاقی حکومت نے قرضہ لینے کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے ایک سال کے دوران سب سے زیادہ قرضہ لینے کا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونیوالی رپورٹ کے مطابق حکومت نے ایک سال کے دوران   14900ارب روپے کا قرض لیا، اپریل 2022 میں ملک پر مجموعی قرض کا 43705 ارب روپے تھا جو اپریل 2023 میں غیرمعمولی طور پر بڑھ کر 58599 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے، اس طرح وفاقی حکومت نے ایک سال کے عرصے میں 14900 ارب روپے کا ریکارڈ قرضہ لیا، یعنی 41  ارب روپے یومیہ قرض لیا گیا۔

اعدادوشمار کے مطابق ایک سال  میں ملک پر واجب الادا بیرونی قرض 7259 ارب روپے ( 49 فیصد) بڑھ کر 22050 ارب  روپے ہوگیا ہے جبکہ اندرونی قرض   7635 ( 34 فیصد ) ارب روپے بڑھ کر36549 ارب روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

مزید :

بزنس -