پشاور میں میاں بیوی نے مل کر ہمسایہ خاتون پر تیزاب سے حملہ کر دیا

پشاور میں میاں بیوی نے مل کر ہمسایہ خاتون پر تیزاب سے حملہ کر دیا
پشاور میں میاں بیوی نے مل کر ہمسایہ خاتون پر تیزاب سے حملہ کر دیا

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) میاں بیوی نے مل کر ہمسایہ خاتون پر تیزاب سے حملہ کر دیا۔پشاور کے علاقے توحید آباد میں میاں بیوی نے مل کر ہمسایہ خاتون پر تیزاب سے حملہ کیا، تیزاب حملے میں زخمی خاتون کا برقعہ اور کپڑے بھی جھلس گئے، تیزاب گردی کا شکار خاتون اور اس کے بچے کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تیزاب حملے میں خاتون اور اس کی بغل میں موجود بچہ زخمی ہوا جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ذاتی جھگڑے پر زیارت گل نامی ملزم نے بیوی کے ساتھ مل کر ہمسایہ خاتون پر تیزاب سے حملہ کیا۔واقعے کے بعد تھانہ آغا میر جانی پولیس نے ملزم زیارت گل کو گرفتار کر لیا جبکہ خاتون ملزمہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔