نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے لوک سبھال تحلیل کرنے کی سفارش کرتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نریندر مودی کابینہ میٹنگ کے بعد صدر کی رہائشگاہ پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے اپنا استعفیٰ دیتے ہوئے لوک سبھا تحلیل کرنے کی سفارش کر دی ہے ، وہ 8 جون کو تیسری مرتبہ بھارتی وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے ۔
مزید پڑھیں:بھارتی انتخابات، نریندر مودی کو حکومت بنانے کیلئے کتنی سیٹیں درکار ہیں ؟ جانئے
بھارتیہ جنتا پارٹی پارٹی نے 24 جماعتی اتحاد ’ نیشنل ڈیموکریکٹ الائنس‘ کے ساتھ مل کر 291 نشستیں جیت لی ہیں اور حکومت بنانے کیلئے سادہ اکثریت حاصل کرلی ہے جبکہ کانگریس نے اپنے انڈیا الائنس کے ساتھ مل کر 234 نشستیں جیتیں ۔