تحریک انصاف کا (ن) لیگ پیپلز پارٹی کی آنکھیں کھول دے گا ، الحاج شعیب صدیقی

تحریک انصاف کا (ن) لیگ پیپلز پارٹی کی آنکھیں کھول دے گا ، الحاج شعیب صدیقی

لاہور (جنرل رپورٹر) تحریک انصاف لاہور کے نو منتخب سینئر نائب صدر الحاج شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ 23 مارچ کو مینار پاکستان میں ہونے والا تحریک انصاف کا جلسہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت ان کے اتحادیوں کی آنکھیں کھول دے گا اور اس جلسہ سے ان کے چودہ طبق روشن ہو جائیں گے لاہور کسی کی ملکیت نہیں ہے لاہور کو اپنا قلعہ کہنے والوں کے پاﺅں تلے سے زمین کھسک رہی ہے۔ مستقبل تحریک انصاف کا ہے لاہور میں تحریک انصاف نے جمہوری انداز میں پارٹی انتخابات کرا کر دیگر جماعتوں کے لئے ”ماڈل“ پیش کر دیا ہے الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کے تنظیمی انتخابات کے نام پر سلیکشن کا نوٹس لے اور ان کے انتخابات لڑنے پر پابندی عائد کرے وہ ”پاکستان“ کو انٹرویو دے رہے تھے الحاج شعیب صدیقی نے کہا کہ تحریک انصاف لاہورسمیت پورے ملک میں جس طرح جمہوری انداز پارٹی انتخابات کے لئے متعارف کرایا ہے دگر پارٹیوں کو اس کی پیروی کرنا چاہئے اب سیاسی جماعتوں پر مخصوص خاندانوں کی حکمرانی ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے اگر سیاسی جماعتوں پر خاندانی سیاست کرنے والے اپنے بیٹوں کے مقابلے میں عام کارکن کو انتخاب لڑنے کی اجازت دیں تو ان کی اولادیں ہار جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کو مینار پاکستان میں تحریک انصاف کے 80 ہزار نو منتخب عہدیدار حلف اٹھائیں گے اور جلسہ میں 20 لاکھ لوگ شریک ہونگے اگر 80 ہزار نو منتخب عہدیداروں کے ساتھ ساتھ 10 ،10 بندے بھی آئیں گے تو تعداد 10 لاکھ سے اوپر چلی جائے گی مگر جہاں 2 لاکھ کا اجتماع ہو گا انہوں نے کہا کہ اس جلسہ میں تحریک انصاف اپنی عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی اور لاہور کے زندہ دلان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر اپنے اعتماد کا اظہار کریں گے اور دیگر پارٹیوں پر بداعتمادی انہوں نے کہا کہ اب حکمرانی عمران خان کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) سے لاہور چھین لیں گے انہوں نے کہا کہ اہل لاہور جاگ چکے ہیں اور یہ اب تحریک انصاف کا ساتھ دیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1