مسلم لیگ ق انتخابات کیلئے مکمل طور پر تیار ہے، شاہانہ فاروقی

مسلم لیگ ق انتخابات کیلئے مکمل طور پر تیار ہے، شاہانہ فاروقی

لاہور (    لیڈی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب کی صدر شاہانہ فاروقی نے چوہدری شجاعت حسین کو پاکستان مسلم لیگ کا مرکزی صدر اور چوہدری پرویزالہٰی کو پنجاب کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ ق لیگ انتخابات کے لیے مکمل طور پر تیار ہے ، چوہدری پرویز الہٰی نے پنجاب میں 5 سالوں میں 55 سالوں جتنے کام کیے ، انہوں نے کہا کہ جیسے ہی ن لیگ کی حکومت کے پنجاب میں دن پورے ہوئے اس کی مقبولیت کا پول کھل جائے گا ، رکن ©صوبائی اسمبلی پنجاب خدیجہ عمر فاروقی نے بھی چوہدری شجاعت حسین کو مرکزی صدر ، مشاہد حسین سید کو سیکرٹری جنرل اور پنجاب میں چوہدری پرویز الہٰی اور چوہدری ظہیر الدین خاں کو مبارکباد دی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1