حکمرانوں نے ق لیگ کے دور کی اربوں ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری کو روکا، ماجدہ زیدی
لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ق کی رکن پنجاب اسمبلی سیدہ ماجدہ زیدی نے کہ ہے کہ ہمارے دور میں انڈر گراﺅنڈ ٹرین سسٹم مبارک سنٹر اور سپورٹس سٹی جیسے منصوبوں کے حوالے سے آئی ہوئی اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کو انہوں نے روک دیا اور خط لکھ کر پیسے وپس کردیئے گئے اگر بیرونی سرمایہ کاری کے یہ معاہدے منسوخ نہ کئے جاتے تو 20 ارب روپے کی غیر ملکی سرمایہ کاری کے علاوہ ہزاروں خاندانوں کو روز گار ملتا اور بالواسطہ لاکھوں عوام مستفید ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا میرے اور دانش سے خالی موجودہ حکومت کے دور کالاءاینڈ آرڈر سمیت ہر شعبہ میں موازنہ کرے حقیقت سامنے ہوگی، خود ساختہ خادم اعلی نے ہر سیکٹر سے رقم نکال کر جنگلہ بس پر لگادی جس پر ایک ارب روپے ماہانہ سبسڈی دی جارہی ہے، 16مارچ کے بعد اس کا کیا ہوگا؟