موضع کھوکھر میں 25کنال سرکاری اراضی پر غیر قانونی تعمیر ات قائم

موضع کھوکھر میں 25کنال سرکاری اراضی پر غیر قانونی تعمیر ات قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (عامر بٹ) تحصیل سٹی میں واقع موضع کھوکھر میں موجود صوبائی حکومت کی 25 کنال سے زائد کروڑوں روپے مالیت کی اراضی پر قبضہ گروپوں نے پختہ تعمیرات کرتے ہوئے دکانیں، گھر اور ڈیری فارم بنا لئے ریونیو سٹاف کی ملی بھگت کے باعث پنجاب حکومت اپنی ملکیتی اراضی سے محروم ہو گئی شعبہ نزول لینڈ کے اعلیٰ افسران نے بھی رقبہ کو واہ گزار کرانے کی بجائے اراضی پر قبضہ کرنے والی شخصیات کے تعلقات دیکھ کر مجرمانہ خاموشی اختیار کرلی ہے مزید معلوم ہوا ہے کہ تحصیل سٹی کے موضع کھوکھر میں واقع صوبائی حکومت کا 125 کنال سے زائد قیمتی رقبہ موجود ہے جس میں سے 99 سے زائد رقبہ رفاعی عامہ کے لئے مختص کیا گیا ہے تاہم وہ رقبہ رفاعی عامہ کے مقصد کیلئے استعمال ہو رہا ہے یا نہیں اس حوالے سے محکمہ مال کے کسی بھی اعلیٰ آفیسر کے پاس کوئی انفارمیشن ہے اور نہ ہی کوئی رپورٹ اس طرح 25 کنال سے زائد قیمتی اراضی پر بھی مختلف اوقات میں سیاسی شخصیات کی آشیر باد کے ذریعے علاقہ کے بااثر افراد نے قبضے کئے اور سرکاری اراضی پر پختہ تعمیرات کرتے ہوئے کمرشل دکانیں گھر اور ڈیری فارم تعمیر کر لئے موضع کھوکھر اس لحاظ سے بھی دیگر سے مختلف ہے کہ اس موضع میں کوئی بھی سرکاری عمارت موجود نہ ہے اور نہ ہی کسی سرکاری محکمہ کو صوبائی حکومت کی اراضی منتقل کی گئی ہے تاہم علاقہ کے شہری رضوان بٹ اور چودھری وقاص گجر سلطان، گجر نور امام، شفاقت شاہ خاور بھٹہ جمیل مغل اور کاشف سنیاراکا کہنا ہے کہ موضع کھوکھر میں ریونیو سٹاف نے ریکارڈ میں بے ضابطگیاں کرتے ہوئے سرکاری زمین پر خود قبضے کروائے ہیں اور رفاعی عامہ کیلئے مختص کی جانے والی زمینوں کو بھی بڑے پیمانے پر خرر برد کیا گیا اگر .... کالونی اس ضمن میں موضع کھوکھر کا سروے نزول سٹاف کروائیں تو بڑے پیمانے پر موقع فیلڈ پر کی جانے والی بے ضابطگیاں منظر عام پر آ جائے گی پٹواری حلقہ پٹوار سرکل سے غائب ۔