چار دہشت گرد پکڑ لئے :آئی جی سندھ

چار دہشت گرد پکڑ لئے :آئی جی سندھ
چار دہشت گرد پکڑ لئے :آئی جی سندھ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے کاموچکو سے تحریک طالبان کے ایک کارکن سمیت چار دہشت گرد وںسیف الرحمان، محمد علی، عبدالغنی اور واحد گل کو گرفتار کر لیا ہے۔ آئی جی سندھ فیاض لغاری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم عبدالغنی کا تعلق تحریک طالبان سے جبکہ دیگر چار ملزمان کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی کے آصف چھوٹو گروپ سے ہے۔ملزمان کے قبضے سے ایک ہٹ لسٹ بھی برآمد کی گئی ہے جن کی ریکی یہ کر چکے تھے۔ ملزمان عبدالغنی نے وزیرستان میں ظفر سے بم بنانے کی تربیت حاصل کی اور یہ امام بارگاہ حیدر قرار دھماکے میں بھی ملوث ہے۔ آئی جی سندھ نے بتایا کہ ملزمان نے دوران تفتیش 25 سے زائد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

مزید : کراچی